خانہ کعبہ کے گرد چاردیواری کردی گئی

 

khana-kaaba-hajj-2024-news-today

سوشل میڈیا پر تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے گرد چار دیواری بنا دی گئی ہے۔ یہ تصاویر حرم شریف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی ہیں۔ جاری کردہ چار تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خانہ کعبہ کے گرد ایک چار دیواری موجود ہے۔ دور سے دیکھنے میں یہ چھوٹی لگتی ہے البتہ اصل میں یہ کافی اونچی چار دیواری ہے۔ اس دیوار کی وجہ سے اب طواف کرنے والے افراد رکن یمانی کو چھو نہیں سکتے، نہ ہی حجرہ اسود کا بوسہ لے سکتے ہیں اور حتیم کے اندر بھی نہیں جا سکتے۔ تصاویر سامنے آنے کے بعد مسلمان پریشان ہو گئے ہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا ہے۔ آپ بھی یہ تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

hajj-khana-kaaba

khana-kaba-hd-image-hajj-

hajj-hd-image

latest-hajj-khana-kaba-image

خانہ کعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردی ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ خانہ کعبہ کی دیکھ بھال اور اصلاح و مرمت کیلئے یہ چار دیواری تعمیر کی گئی ہے اور جلد ہی کام مکمل ہونے کے بعد اسے ہٹا دیا جائے گا۔ بہت سے لوگ ٹویٹ میں سوال کر رہے ہیں کہ اسے کب ہٹایا جائے گا۔


جب تک یہ دیوار موجود ہوگی تب تک حجر اسود کو بوسہ کیسے دیا جائے گا، عمرہ زائرین کس طرح طواف کے دوران حجرہ اسود کو بوسہ دیں گے اس حوالے سے تفصیلات زیر نظر ویڈیو میں تفصیل سے بتائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب تک یہ دیوار موجود ہو گی تک عازمین عمرہ و زائرین حجرہ اسود کو بوسہ کس طریقے سے دیں گے۔




Previous Post Next Post