سفر حج کے سامان کی لسٹ - Hajj ke saman ki list

 

Hajj ka saman حج کا سامان

سفر حج کیلئے جو سامان ضروری ہے اسکی مکمل لسٹ ذیل میں دی گئی ہے۔ اس لنک کو سیو کر لیں تاکہ جب پیکنگ کریں یا خریداری کریں تو لسٹ میں موجود سارا سامان دیکھ سکیں۔ اللہ کریم آپ سب کا حج قبول کرے اور بار بار روضہ رسول ص اور بیت اللہ کی زیارت کی سعادت نصیب کرے۔ حاجی یہ سامان خرید لیں۔۔

مرد احرام کی چار چادریں خرید لیں اور خواتین 2 عبایہ لے لیں۔

خواتین حلق کیلئے 4 انچ کی قینچی رکھ لیں۔

خواتین اور مرد اپنے لیے مسواک رکھ لیں۔

بغیر خوشبو کے صابن اور شیمپو لے لیں۔ احرام کی حالت میں خوشبو والا صابن اور شیمپو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

احرام کی حالت کے علاوہ باقی دنوں میں استعمال کیلئے کنگھی رکھ لیں۔ احرام کی حالت میں کنگھی بھی نہیں کرنی۔

جن اشیا کو سعودی عرب لے جانے پر پابندی ہے ان کی لسٹ

خشک دودھ اور ٹی بیگ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔24 گھنٹے فری چائے کی سہولت موجود ہوگی۔

اگر نظر کا چشمہ استعمال کرتے ہیں تو 2 نظر کے چشمے رکھ لیں۔

خشک میوہ جات ساتھ رکھ لیں تاکہ بوقت ضرورت کام آسکیں۔

فیس ماسک رکھ لیں اور پلاسٹ کی پانی والی بوتل بھی رکھ لیں۔

احرام کے ساتھ کمر پر باندھنے والا ایک بیلٹ لازمی رکھ لیں۔ ایسا بیلٹ لیں جس میں جیب موجود ہو اور کاغذات، پاسپورٹ،رقم وغیرہ اس میں رکھ سکیں۔

ایک کاپی پینسل بھی رکھ لیں، اسکی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اپنے تمام کاغذات کی فوٹو کاپیاں کروا لیں، خاص طور پر ہوائی جہاز کے ٹکٹ اور ویزہ کی کاپی کروا کے رکھ لیں۔

خواتین احرام کیلئے بند جوتے اور مرد قینچی چپل رکھ لیں۔ مرد احرام کی حالت میں ایسا جوتا نہیں پہن سکتے جس میں پاؤں کی انگلیاں یا اوپری ہڈی یا ایڑی ڈھکی ہوئی ہو۔

خواتین اور مرد پہننے کیلئے نئے 5,5 جوڑے کپڑوں کے رکھ لیں۔ کپڑے کوشش کریں واش اینڈ وئیر کے بنوائیں تاکہ دھونا اور استری کرنا آسان ہو۔ 

چھوٹی استری بھی رکھ سکتے ہیں۔

چھتری رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، چھتریاں ائیرپورٹ پر فری ملیں گی۔

ٹچ سکرین موبائل فون لے لیں اور اسکا استعمال سیکھ لیں۔

اگر کسی بیماری کی دوائی استعمال کرتے ہوں تو 40 روز کی دوائی خریدیں اور ڈاکٹر سے نسخہ لے لیں۔ حاجی کیمپ اپنا نسخہ اور ادویات لے کر سیل پیک کروا لیں۔

اگر حکومت کی جانب سے کورونا کی نئی ویکسین لگائی گئی تو اسکا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں۔ (چند روز قبل وزارت حج نے کہا ہے کہ حج 2024 کے حاجیوں کو کورونا کی نئی ویکسین لگائی جائے گی)۔


اللہ کریم آپ کا حج کا سفر قبول کرے۔اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ ساتھ پاکستان اور پاکستانیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ کریم ہر مسلمان کو حج کی سعادت نصیب کرے۔ آمین

Keywords: hajj 2024, hajj 2024 news update today, hajj ke saman ki list, hajj ka safar, hajj details, haj

Previous Post Next Post