موبائل فون قسطوں پر خریدیں

قسطوں پر موبائل فون خریدیں


 Click here to read this information in English

پاکستان حکومت نے شہریوں کو قسطوں پو موبائل فون دینے کی سکیم لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اب ہر پاکستانی اپنی مرضی کا کوئی بھی سمارٹ فون قسطوں پر حاصل کر سکتا ہے۔ آپ آئی فون 15 پرو میکس بھی قسطوں پر حاصل کر سکتے ہیں۔ اب کوئی شخص 15000 سے لے کر لاکھوں روپے تک والے سمارٹ فون قسطوں پر خرید سکے گا۔ اس کیلئے کسی بھی گارنٹی یا کاغذات جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اگر آپ کوئی بھی فون لینا چاہتے ہیں تو اپنے نیٹورک یعنی جاز، زونگ یا یوفون کی برانچ پر جا کر قسطوں پر موبائل لے سکتے ہیں یا پھر اپنے نیٹورک کی ایپ انسٹال کر کے کوئی بھی فون قسطوں پر آرڈر کریں تو وہ اپنے گھر بھیج دیا جائے گا۔ یہ سکیم حکومت پاکستان کی طرف سے دی گئی ہے۔

قسطوں پر موبائل فون دینے کی سکیم 12 جنوری سے لانچ ہو رہی ہے اور 12 جنوری 2024 سے آپ کوئی بھی فون قسطوں پر آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ آپ کو قسطوں کے مختلف پلان دیے جائیں گے آپ 3 مہینے، 6 مہینے یا اس سے زیادہ کی اقساط پر کوئی بھی سمارٹ فون خرید سکیں گے، اس سکیم میں تمام آئی فونز بھی شامل ہیں یعنی آپ کوئی بھی آئی فون خرید سکتے ہیں۔ یہ تمام موبائلز اور آئی فونز پی ٹی اے اپروو ہوں گے اور کوئی اضافی ٹیکس جمع نہیں کروانا پڑے گا۔ موبائل فون لیٹسٹ ہوں گے اور نئے ہوں گے، اس سکیم میں سیکنڈ ہینڈ موبائل فون فی الحال خریدے نہیں جا سکتے۔ صرف نئے سمارٹ فون ہی خریدے جا سکتے ہیں۔ شہری اپنی مرضی کی کمپنی کا اپنی پسند کا ماڈل خرید سکتا ہے۔

حکومت پاکستان سیلولر نیٹورکس، پی ٹی اے اور نادرا کے تعاون سے یہ سکیم لانچ کر رہی ہے۔ اس سکیم میں ڈیوائس اڈنٹیفکیشں اینڈ بلاکنگ سسٹم بھی متعارف کروایا جا رہا ہے یعنی کہ اگر کوئی شخص قسطیں جمع نہیں کرواتا تو اسکے فون کو بلاک کردیا جائے گا اور اسکی سمیں بھی بند کی جا سکتی ہیں۔ انتہائی بہترین سکیم کی مدد سے اب پاکستان کا متوسط اور غریب طبقہ بھی سمارٹ فون خرید سکے گا۔


Keywords: smartphone on installments, mobile phone in installments, iphone on installments, buy phone on installment, how to purchase phone on installment, online easy Installments mobile phone, buy mobile phone on installments,

Previous Post Next Post