قسطوں پر موبائل فون خریدنے کا طریقہ

 

قسطوں پر موبائل فون کیسے خریدنا ہے

پاکستان کی غریب عوام کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی خوشخبری۔ دور حاضر میں موبائل فون ہر انسان کی ایک ایسی بنیادی ضرورت ہے جس کے بغیر انسان کا کسی بھی صورت میں گزارا نہیں ۔ پاکستانی حکومت نے عوام کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے عوام کو قسطوں پر موبائل فون دینے کا منصوبہ بنالیا۔ اگر آپ کا پاس بھی اپنا موبائل نہیں ہے لیکن قومی شناختی کارڈ موجود ہے تو مبارک ہو آپ بھی قسطوں پر موبائل فون حاصل کر سکتے ہیں۔

پاکستان کی وزارت برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی" نے عوام کے لیے شاندار منصوبہ تیار کرلیا۔ آپ بھی "سمارٹ فون سب کے لیے " منصوبے کے تحت قسطوں پر موبائل فون حاصل کر سکتے ہیں ۔ منصوبہ کا مقصد پاکستانی عوام کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی آسان کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی چیلنجز کی وجہ سے پاکستانی عوام کو آسان اقساط پر موبائل فون فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ موبائل فون حاصل کرنے کے لیے آپ کو پیشگی ادائیگی بھی مناسب کرنی ہوگی ۔ یعنی کے اگر آپ کے پاس کچھ پیسے ہیں تو آپ بھی پیشگی ادائیگی کرکے سمارٹ فون کے مالک بن سکے ہیں ۔

پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب میں جابز - اپلائی کریں

پاکستان میں کام کرنے والی ٹیلی کام کمپنیوں کو لیزنگ پلانز کے زریعے موبائل فون پیش کر سکتی ہے۔ "سمارٹ فون سب کے لیے" منصوبہ سے پاکستان میں ای کامرس اور دوسری آن لائن مارکیٹس کو فروغ ملے گا ۔

منصوبے کے تحت پاکستان کا کوئی بھی شہری 10 ہزار سے 1 لاکھ تک کا فون حاصل کرسکتا ہے ۔ موبائل کا مالک بن کے لیے آپ کو صرف 10 فیصد پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی ۔ جب کے آپ بقیہ ادایگی 3 ماہ سے 1 سال تک کرسکتے ہیں ۔

اس سے بھی زیادہ مزے کی بات یہ ہے کہ منصوبہ کے تحت نہ کوئی عمر کی حد ہے اور نہ ہی کسی اور چیز کی ضرورت ۔ پاکستان کا ہر شہری اس منصوبے کا اہل ہوگا ۔ منصوبہ پر کسی بھی قسم کا سود نہیں ہے یعنی کے زیادہ پیسے نہیں دینے پڑے گے ۔ اس وقت بھی پاکستان میں 190 ملین موبائل فونز کا استمعال کیا جارہا ہے ۔ پاکستان موبائل فونز کی دنیا کی ساتویں بڑی مارکیٹ ہے

Previous Post Next Post