نئی حکومت نے آتے ہی عوام خاص طور پر طلباء کی سہولت کیلئے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ حکومت نے طلباء کو ہزاروں موٹر سائیکل قسطوں پر دینے کا اعلان کردیا ہے اور اس موٹر سائیکل کی اصل قیمت ہی قسطوں میں ادا کرنی ہے جبکہ اضافی پیسے جو عام طور پر سود کی مد میں دیے جاتے ہیں وہ نہیں لیے جائیں گے۔ مثلاً اگر بائیک کی قیمت 1 لاکھ ہے تو 5ہزار روپے کی 20 قسطیں ہوں گی اور ٹوٹل 1 لاکھ روپے ہی ادا کرنا ہوں گے کوئی اضافی رقم یا فیس وغیرہ نہیں لی جائے گی۔ پٹرول والی 70 سی سی موٹر سائیکلوں کے ساتھ ساتھ بیٹری یعنی چارجنگ پر چلنے والی موٹر سائیکلیں بھی قسطوں میں ملیں گی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے 20 ہزار طلباء کو قسطوں پر موٹر سائیکل دیے جائیں گے جن میں سے شہری علاقوں میں لڑکوں اور لڑکیوں کا کوٹہ 50، 50 فیصد ہوگا جبکہ دیہاتی علاقوں اور قصبوں میں لڑکوں کا کوٹہ 70 فیصد جبکہ لڑکیوں کا کوٹہ 30 فیصد ہوگا۔ حکومت بینک آف پنجاب کے ساتھ مل کر یہ سرکاری سکیم لا رہی ہے اور موٹر سائیکل کیلئے اپلائی کرنے کے بعد قرعہ اندازی مئی کے مہینے میں ہوگی اور مئی میں ہی موٹر سائیکل دینے شروع کردیے جائیں گے۔
حکومتی اعلان کے مطابق 19 ہزار موٹر سائیکل پٹرول پر چلنے ولے ہوں گے اور 1 ہزار موٹر سائیکل چارجنگ پر چلنے ولے ہوں گے۔ حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر چلنے والے 70 سی سی موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط 5 ہزار روپے ہوگی جبکہ چارجنگ پر چلنے والے الیکٹرک موٹر سائیکل کی ماہانہ قسط 10ہزار روپے ہوگی۔ آئندہ چند روز میں موٹرسائیکل کیلئے آن لائن درخواستیں لی جئیں گی۔ 18 برس سے زائد عمر کے طلباء و طالبات موٹر سائیکل انسٹالمنٹ سکیم کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس سکیم کی تکمیل کے بعد مزید ہزاروں موٹر سائیکل قسطوں پر دیے جائیں گے اور طلباء کے بعد عام شہریوں کو بھی موٹر سائیکل قسطوں پر بیچے جائیں گے۔
According to the government announcement, 19,000 motorcycles will run on petrol and 1,000 will run on charging. It has been informed by the government that the monthly installment of 70 cc motorcycle running on petrol will be 5 thousand rupees while the monthly installment of electric motorcycle running on charging will be 10 thousand rupees. Online applications for the motorcycle will be taken in the next few days. Students above 18 years of age can apply for motorcycle installment scheme. The government says that after the completion of this scheme, thousands more motorcycles will be given on installments and after students, motorcycles will also be sold on installments to common citizens.
Keywords: buy motorcycle, bikes on installments, buy motorcycle on installment, interest free installment scheme for bikes, students bike installments scheme, electric bike on Installments in Pakistan, bikes on installments in Pakistan, motorcycle on installments scheme.
Tags:
Business