محبت ایک دھوکہ ہے، یہ لفظوں کی تجارت ہے

میں سانسیں بیچ دیتا ہوں، عقیدے بیچ دیتا ہوں

جو کوئی دام اچھا دے، قصیدے بیچ دیتا ہوں

 

تیری چاہت کی خاطر میں، کبھی ایسا بھی کرتا ہوں

شب بھر جاگتا رہتا ہوں، اندھیرے بیچ دیتا ہوں

 

میں جاناں اک مصور ہوں اور تصویریں بناتا ہوں

تمہیں جب ملنے آنا ہو، تو چہرے بیچ دیتا ہوں

 

دل پہ قفل لگا رکھے ہیں، آسیبوں کو پالا ہے

جب بھی تم نظر آؤ، میں پہرے بیچ دیتا ہوں

 

محبت ایک دھوکہ ہے، یہ لفظوں کی تجارت ہے

کبھی نقصان بڑھ جائے، خسارے بیچ دیتا ہوں

 

کچھ اداس شاموں کا، مری آنکھوں میں منظر ہے

میں تصویریں جو بیچوں تو، نظارے بیچ دیتا ہوں

 

تیری راتیں تو روشن ہیں، میری دنیا اندھیری ہے

تیری دنیا کی چاہت میں، ستارے بیچ دیتا ہوں

 

سمندر کا مسافر ہوں، بھنور چاروں طرف میرے

میں اک ناکام تاجر ہوں، شکارے بیچ دیتا ہوں

 

خدا مجھ کو بلاتا ہے، صحیح رستہ دکھاتا ہے

شہاں میں تو جواری ہوں، اشارے بیچ دیتا ہوں


شاعر: عثمان خادم کمبوہ

مزید پڑھیں

ادھوری محبت کی مکمل داستان ''مزار''


خدا مجھ کو بلاتا ہے، صحیح رستہ دکھاتا ہے  شہاں میں تو جواری ہوں، اشارے بیچ دیتا ہوں    شاعر: عثمان خادم کمبوہ


Keywords

اردو شاعری، اردو غزل، اردو نظم، urdu poetry, urdu shayeri, 2 lines urdu poetry, sad urdu poetry, shayery, shair, best urdu poetry, new urdu poetry,tehzeeb hafi poerty, mohsin naqvi poetry, john elia poetry, ali zaryoun poetry, wasi shah poetry, abbas tabish poetry, faiz ahmad faiz poetry, poetry, imran feroz poetry, usman khadim kamboh poetry, rekhta, urdupoint poetry, whatsapp status poetry, new urdu poetry, nazam, Usman Khadim Kamboh Poetry

Previous Post Next Post