ادارہ تعلیم آگہی اور یونیسکو کی جانب سے'' گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2022 " لانچ کر دی گئی

 

global educational monetiring report 2022

ادارہ تعلیم آگہی اور یونیسکو کی جانب سے'' گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ 2022 " لانچ کر دی گئی ہے۔

چیف ایگزیٹیو آفیسر ادارہ تعلیم آگہی نے کہا ہے پاکستان میں SDG 4کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے۔پاکستان میں ایک تہائی طلباء پرائیویٹ فنڈسے چلنے والے سکولوں میں پڑھتے ہیں، 25فیصد طلباء وطالبات گورنمنٹ اسکولوں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ 8فیصد دینی مدارس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ''گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ2022کی لانچنگ تقریب کا انعقاد نجی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ٓادارہ تعلیم آگہی اور یونیسکو کی جانب سے "کون چنتا ہے کون پیچھے رہ جاتا ہے؟کے نام سے رپورٹ پیش کی گئی۔ڈائریکٹر ایجوکیشن گلوبل اینڈ مانیٹرنگ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں نجی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے والوں کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔




تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن محترمہ کلثوم ثاقب نے کہا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شراکت سے تعلیم کی شرح میں مزید اضافہ کیاجا سکتا ہے۔پاکستان میں تعلیم کی شرح میں اضافے کے لیے ہم سب کو اپنا فرض اداکرنا ہے۔افسوس کے ساتھ پاکستان میں 2015کی ایک تحقیق کے مطابق 18فیصد پرائمری 14فیصد لوئر سکینڈری اور 4 فیصد اپر سکینڈری سکول غیر رجسٹرڈ ہیں۔سروے کے مطابق راولپنڈی کے5 ہزارسکول غیر رجسٹرڈ ہیں۔ 

یورپ میں فل سکالرشپ پر داخلہ لینے کیلئے اپلائی کریں

بیکن ہاؤس کے گروپ ڈائریکٹر نے کہا کہ پبلک اور پرائیوٹ سکولوں کے منظر نامے میں واضح فرق موجود ہے کشف فاؤنڈیشن کی بانی اور سی ای او روشنہ ظفر نے بتایا، "زیادہ تر اسکول جو پرائیویٹ اسکول تھے ٹیوشن سینٹرز کے طور پر شروع ہوئے اور خواتین چلاتی تھیں اور ان کی انفراسٹرکچر اور فنانس کی بہت زیادہ مانگ تھی۔"سعید الحسن، ہیڈ آف SDGs یونٹ پنجاب، UNDP نے کہا کہ تمام شعبے، محکمے اور تنظیمیں براہ راست اور بالواسطہ طور پر SDGs میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ۔جناب قیصر رشید، ایڈیشنل سیکرٹری (منصوبہ بندی اور بجٹ)، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کہا، "جب سرکاری سکول بہتر ہوں گے تب ہی پرائیویٹ سکول بھی بہتر ہوں گے۔"

تقریب کے شرکاء نے ادارہ تعلیم آگہی اور یونیسکو کی جانب سے کی گئی اس کاوش کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعلیم کی رسائی ہر ایک تک یقینی بنانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

Previous Post Next Post