HBL PSL9 and KFC controversy - پی ایس ایل اور کے ایف ایس سی

رنگا رنگ افتتاحی تقریب اور اس کے بعد جاری ہائی سکورنگ میچز بھی رواں سال جاری پی ایس ایل میں روایتی جان ڈالنے سے قاصر ہیں ۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے پاکستانی عوام جس کو پاکستان کرکٹ لیگ کا بےصبری سے انتظار ہوتا ہے یہ بھی پاکستانی میں جاری سیاسی عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ میں پاکستان کے کرکٹ کے سپر سٹار کے علاوہ دنیا بھر کے نام ور کھلاڑی بھی شریک ہیں ۔ پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی کی صورتحال نے ماحول پر گہرا اثر ڈالا ہوا ہے تو دوسری طرف فلسطین میں جاری جنگ کی وجہ سے پی ایس ایل میں نظر آنے والے اسرائیلی کمپنی کے اشتہارات پر بھی شائقین نے گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

پی ایس ایل اور کی ایف سی کا معاملہ

17 فروری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے دوران بھی "عمران خان" کے نعروں کی گونج دیکھائی دی تھی۔ اور آئے روز سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بائیکاٹ پی ایس ایل کا ٹرینڈ چل رہا ہوتا ہے ۔ 18 مارچ تک جاری رہنے والے یہ میلہ تاحال میچز کے بجائے دوسری خبروں کی وجہ سے زینت میں ہے ۔

اب اگر بات کر لی جائے کہ شائقین کیوں پی ایس ایل کا بائیکاٹ کر رہے ہیں تو اکتوبر 2023 سے فلسطین پر اسرائیلی کی جانب سے فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں ایسے میں مشرقی وسطیٰ سمیت کئی مسلم ممالک کی جانب سے عالمی فاسٹ فوڈ برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی۔ کیونکہ کے ایف سی پر اسرائیل کی حمایت کا الزام ہے ۔

جیسے ہی پاکستانی شائقین کو اس بات کا پتہ لگا کہ کے ایف سی پی ایس ایل کا آفیشل سنیکس پارٹنر ہے تو شائقین کے جزبات کو ٹھیس پہنچی اور انھوں نے ہر جگہ بائیکاٹ پی ایس ایل مہم چلا نا شروع کردی ۔ شدید مخالفت کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے پارٹنر سے متعلق اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہے ۔ تاہم ابھی تک شائقین کے غصے کا گراف نیچے نہیں آیا ہے ۔

گراؤنڈز میں روایتی جوش و جذبہ تو دیکھنے کو نہیں مل رہا تاہم پھر بھی شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہے ۔ اور توقع کی جارہی ہے کہ پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد اور جوش و جذبے سے بھرپور جاری میچز شائقین کی دلچسپی پی ایس ایل میں اپنی طرف کھینچ لے گے۔
Keywords: boycott psl,boycott kfc,psl,boycott psl 9,boycott psl kfc,kfc,boycott psl drafting,boycott psl 2024,fans boycott psl 9 for sponsoring kfc,psl and kfc boycott,psl 2024,psl 9,boycott kfc and psl 2024,kfc boycott,psl 9 boycott,boycott,kfc psl boycott,psl boycott kfc,psl 9 boycott latest news,javed afridi boycott psl,psl 9 kfc boycott,psl and kfc,fans psl 9 boycott kfc,bycott psl kfc,boycott psl 9 is trending on twitter
Previous Post Next Post