Ramadan date announced - یکم رمضان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

رمضان المبارک کے مہینے سے ہر مسلمان کو خاص عقیدت ہوتی ہے ۔ اور اس مبارک مہینے کا انتظار تقریباً سارا سال ہی کیا جاتا ہے ۔ اس ماہ میں ہر عبادت کا ثواب کئی گناہ بڑھ جاتا ہے ۔ماہ رمضان میں ہر طرف ایک پاک نور والی فضا دیکھائی دیتی ہے ۔ مسلمان مختلف عبادت کرکے اللہ کو خوش کرنے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔رمضان المبارک دین اسلام کے پانچ لازمی رکن میں سے ایک ہے ۔

ماہ رمضان کی تاریخ کا اعلان


دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کا خاص انتظار ہوتا ہے ۔ رمضان المبارک کی تیاریاں کئی ماہ پہلے سے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ پاکستان میں بھی رمضان ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔ ماہر فلکیات کے مطابق رواں سال پاکستان میں یکم رمضان المبارک12 مارچ کو ہوگا۔ اس حساب سے رمضان میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے ۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی رمضان المبارک کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے ۔ ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد کرے گی ۔

پاکستان میں رمضان المبارک 26 سال کے بعد سردیوں میں آرہا ہے ۔ ماہر فلکیات کے مطابق 2024 سے پاکستان میں رمضان المبارک موسم سرما میں ہی آئے گا ۔ تاہم 2024 اور 2025 کے رمضان المبارک کا آخری عشرہ موسم خزاں میں آئے گا۔

ماہر فلکیات کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں آ ئے گا اور پھر اگلے آٹھ سال تک موسم خزاں میں رمضان المبارک کی آمد ہو گی ۔

بات کی جائے اگر بردار ملک سعودی عرب کی تو اس میں پہلا روزہ 11 مارچ کو متوقع ہے ۔ اس سال 26 سال بعد رمضان المبارک سردیوں میں آرہا ہے ۔ اس سال مختلف ملکوں میں روزے کے دورانیہ مختلف ہوگا ۔ رواں سال روزے کا دورانیہ 12 سے 17 گھنٹے متوقع ہے۔ رمضان کا مکمل کیلنڈر نیچے دیا گیا ہے۔

Ramadan date


Keywords: ramadan 2024 date,ramadan 2024 date in pakistan,first ramadan date 2024,ramadan date 2024,ramadan,ramzan 2024 date,ramadan calendar 2024,ramadan 2023 date,ramadan 2024,ramadan 2024 date in india,ramadan date 2024 in pakistan,ramadan 2023 date in india,dates,ramadan 2023 date in pakistan,ramadan dates,ramzan date 2024,ramadan 2024 calendar,ramadan start date 2024,when is ramadan 2024 date,ramadan 2024 date pakistan,ramzan date
Previous Post Next Post