Hajj 2024 Training Schedule

 جیسے جیسے حج قریب آتا جا رہا ہے ویسے ہی حج کی تیاریاں بھی زور پکڑنے لگی ہیں ۔ مزہبی امور وبین المسالک ہم آہنگی کے ڈائریکٹر حج پنجاب اقرار احمد کے مطابق لاہور سمیت پاکستان بھر میں سرکاری کوٹہ کے تحت حاجی کیمپس میں عازمین حج کی ٹریننگ کا آغاز 12 فروری سے کر دیا گیا اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے سرکاری عازمین حج کی تربیت کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

Hajj training schedule 2024

اقرار احمد کا کہنا تھا کے ضلع و تحصیل کی سطح پر حج عازمین کے لیے ٹرینینگ کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ٹریننگ سیشن 12 فروری سے 24 فروری تک جاری رہے گا۔ ٹریننگ کا مقصد عازمین کو ممکنہ طور پر حج کے دوران پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں آگاہ کرنا ہے اور ان سے نمٹنے کا طریقہ بتانا ہے ۔ تمام حج عازمین کے لیے سیشن کا حصہ بننا لازمی ہے۔

ٹریننگ سیشن کے نصاب میں مناسک حج کے ساتھ ساتھ نظم و ضبط اور دیگر انتظامی امور پر خصوصی سیسشن رکھے گئے ہیں ۔ اقرار احمد کے مطابق لاہور سے 18 ہزار افراد رواں سال حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔ ان عازمین کی ٹریننگ ڈسٹرکٹ و تحصیل لیول پر مختلف حاجی کیمپس میں کی جانے گی ۔ اقرار احمد کا مزید کہنا تھا کہ لاہور حاجی کیمپ میں کل 9 ہزار عازمین حج کو ٹریننگ دی جائے گی ۔ لاہور ٹریننگ کیمپ میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار افراد کو ٹرینگ دی جائے گی ۔ ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں عازمین حج کو 12 فروری سے 15 فروری تک ٹریننگ سیشن دیے جائے گے۔

جبکہ ٹریننگ کا دوسرا سیشن 20 فروری سے لے کر 24 فروری تک پانچ دن تک ملک بھر میں جاری رہے گا ۔ اقرار احمد کے مطابق ملک بھر میں سات اضلاع میں حاجی کیمپوں کے زریعے عازمین حج کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ۔ کیمپس میں عازمین کو پاک حج موبائل ایپ کا استعمال ، سفر حج کی تیاریاں ، مناسک حج ، اور سفر حج کی ہدایت شامل ہیں ۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ کیمپس میں وادی منی کی طرح کے خیمے تیار کیے گئے ہیں، کیمپس میں موجود ٹرینر عازمین کو تھری ڈی ڈیوائس کا استمعال اور سوال و جواب کے زریعے تربیت فراہم کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ عازمین حج اپنے قریبی مقامات پر حج تربیتی ورکشاپ میں لازمی طور پر شرکت کریں گے ۔ تمام عازمین حج کو موبائل میسجز اور حج ایپ کے ذریعے ٹریننگ سیشن کی اطلاع دی جائے گی ۔

Previous Post Next Post