اسلامی تاریخ اور جھوٹے اسلامی واقعات - Islamic History


میں تاریخ کا طالب علم ہوں، تاریخ کو پڑھ کر نکات ملانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ ایک چیز حیران کن ہے کہ آپ ہزاروں برس قبل کی تاریخ بھی پڑھ لیں تو درست ترتیب اور مصدقہ روایات کے ساتھ تقریباً ہر چیز مل جاتی ہے۔ لیکن اسلام جو کہ سب سے لیٹیسٹ تاریخ رکھتا ہے، اس میں بہت سے مسائل ہیں۔ ایک ایک واقعہ کی الگ الگ روایات ملتی ہے جو بعض اوقات ایک دوسرے سے بڑی مختلف ہوتی ہیں۔ اسلامی تاریخ کی بہت سی روایات ایسی ہیں جنکا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں بس وہ غلط العام ہو کر وائرل ہوگئی ہیں۔ غار حراء کا واقعہ جھوٹا نکلا، مصدقہ تاریخی روایات کے مطابق حضور ص نبوت ملنے سے قبل غار حراء میں عبادت کیلئے نہیں جاتے تھے اور نہ ہی پہلی وحی کے بعد آپ ص پریشان ہوئے تھے۔ ہماری لکھی ہوئی تاریخ تو نیل میں بہا دی گئی تھی بعد میں ہم نے اپنی تاریخ کے زیادہ تر واقعات رومن لائبریریوں سے نکالے جن میں عیسائیوں نے بہت سے تبدیلیاں بھی کردیں۔ 

Real Islam Stories and islamic history


ورقہ بن نوفل والا واقعہ فیک ہے، محض اس لیے سنایا گیا کہ عیسائی کہہ سکیں کہ تمہارے نبی کی تصدیق ایک عیسائی نے کی تھی۔ قرآن کہتا ہے کہ حضور ص پہلی وحی کے بعد پُرسکون تھے کیونکہ اللہ نے سکون عطا کیا۔
یونہی حضرت خدیجہ رض کا تجارت کرنا، حضور ص کا انکی تجارت کیلئے سفر بھی جھوٹا واقعہ ہے۔ نہ تو حضرت خدیجہ رض تجارت کرتی تھیں اور نہ آقا ص نے ان کیلئے سفر کیا۔ اماں خدیجہ رض کے غلام میسرہ کا آکر انہیں بتانا کہ راستے میں ایک عیسائی عالم نے حضور ص میں نبوت کی نشانیاں دیکھیں اور درخت نبوت کے نیچے بیٹھنے کا واقعہ بھی فیک ہے، نبوت عطا ہونے سے قبل حضور ص نہیں جانتے تھے کہ وہ نبی ہیں۔ قرآن مجید میں اللہ نے اپنے محبوبِ کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ اے نبی ص تم نے کبھی گمان بھی نہ کیا تھا کہ تمہیں کتاب دی جائے گی اور نبوت عطا ہوگی۔
 
حضرت خدیجہ رض کا تجارت کرنا، حضور کا تجارت کیلئے سفر، پہلی وحی پر پریشان ہونا، ورقہ بن نوفل کا تصدیق مرنا، میسرہ کا بیان اس میں سے کچھ بھی بخاری، مسلم میں موجود ہیں۔ یہ بعد میں رومن لائبریریوں سے تراجم کرنے والوں نے اور کچھ نے اپنے پاس سے کہانیاں گھڑ کے واقعات بنائے۔ بخاری شریف میں علی کے نام کے ساتھ امام بخاری نے علیہ السلام لکھا لیکن تراجم کرنے والوں نے ڈنڈی مار کے اردو ترجمہ میں رضی اللہ عنہ کر دیا۔
 
مروان کے والد حکم نے جب اسلام قبول کیا تو تب بھی حضور ص اسے ناپسند کرتے تھے اور دونوں باپ بیٹے کو مدینہ سے نکال بھی دیا تھا کیونکہ وہ دونوں آپ ص کی نقلیں اتارا کرتے تھے، لیکن وہ حدیث کہ اس شص حکم سے ہونے والی اولاد میری امت کو عذاب پہنچائے گی وہ کہیں بخاری مسلم میں موجود نہیں۔ یہاں یاد رکھنا چاہیے کہ ظالم مروان حکم کا بیٹا تھا اور اسکا بیٹا ظالم عبدالملک تھا لیکن ساتھ ساتھ اسلام کے نامور خلیفہ عمر ثانی حضرت عمر بن عبد العزیز بھی حکم کی اولاد میں سے ہی تھے اور مروان کے بیٹے عبد العزیز کے بیٹے تھے۔

اسلام دنیا کا خوبصورت ترین دین اور زندگی گزارنے کا بہترین روڈ میپ ہے لیکن اسلام کے نام پر جو من گھڑت چیزیں ہیں وہ تاریخ کا نقصان کر رہی ہیں۔ حضرت خدیجہ رض اور غار حراء کا واقعہ چھوٹے بچوں کی سرکاری نصاب کی کتب تک میں دیا گیا ہے۔ اور مسئلہ صرف وہیں نہیں تھا مسئلہ آج بھی مسلمانوں کا یہی ہے۔ غازی علم دین کیس لاہور ہائیکورٹ میں سے لے کر کورٹ پروسیڈنگ کا ایک ایک لفظ پڑھا جا سکتا ہے۔ ہمیں پڑھایا بتایا گیا تھا کہ قائد اعظم نے علم دین سے کہا کہ بس ایک بار کہہ دو کہ میں نے ق ت ل نہیں کیا میں تمہیں بچا لوں گا اور علم دین نہ مانا۔ کورٹ پروسیڈنگ میں لکھا ہے کہ علم دین نے پہلا بیان ہی یہ دیا کہ میں تو ق ت ل کرنے نہیں آیا تھا میں تو گھر سے سبزی لینے آیا تھا، اس نے چھری خریدنے کا بھی انکار کردیا تھا جس چھری پر ہم نے پوری داستانیں بنا چھوڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
Buy phone in installments

ہم اپنی تاریخ کے ساتھ خود ظلم کر رہے ہیں۔ اسلامی تاریخ پڑھنی ہے تو اسکا واحد ذریعہ سہہ ستہ ہیں اور ان میں بھی معتبر ترین بخاری شریف ہے۔ باقی بعد میں لکھی جانے والی کتب کا حال یہ ہے کہ واقعہ کربلا سارا کا سارا شیعوں اور سنیوں نے ایک ہی بندے ابو محنف اور اس کے شاگرد سے نقل کیا ہے جو کہ خود ناصبی تھے۔ اس نے اپنی کتاب میں پینترے بدل بدل کر کبھی امام حسین ع کو مظلوم دکھایا کبھی یزید کو نیک۔ تمام فرقوں نے اپنی اپنی ضرورت کی باتین وہاں سے لے کر واقعہ ترتیب دے لیا۔
 
اسلام کی درست تاریخ جاننا ہو تو مولانا اسحاق صاحب کو پڑھیں، سنیں اور موجودہ دور میں محمد علی مرضا اچھا آپشن ہے۔ اسی طرح جنت کے حوالے سے بیانات کو نکال دیا جائے تو مولانا طارق جمیل بھی اسلامی تاریخ بارے درست ویڈیو بیانات ریکارڈ کروا چکے ہیں۔ درست تاریخ جانیں درست مستقبل کی جانب سفر تبھی ہوگا۔

تحریر: محمد عثمان خادم کمبوہ

Keywords: islamic history,history,islamic,islam,history of islam,islamic lectures,history documentary,history channel,military history,world history,islam history,islamic conquest history,untold history of islam,muslim history,facts about islam history,history lesson,islamic empire,epic history,islamic stories,the story in islam,islamic real history
Previous Post Next Post