عمران خان نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے شیر افضل مروت سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔ رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار بارے بیان پر اظہار لاتعلقی کیا گیا ہے۔

Imran Khan PTI angry with Sher Afzal Marwat


ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ایما پر بطور مرکزی ترجمان جماعت کے رہنما شیر افضل مروت صاحب کے رجیم چینج آپریشن میں سعودی عرب کے کردار کےحوالے سے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیش کردہ خیالات کو حقائق سے یکسر منافی قرار دیکر ان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں۔ شیرافضل مروت صاحب کے خیالات پاکستان تحریک انصاف کی حکمتِ عملی یا مؤقف کی کسی طور پر بھی نہ تو غمازی کرتے ہیں نہ انہیں حقیقت پر مبنی بیان سمجھتے ہیں۔

یہ کلیتاً ان کی ذاتی رائے تو ہوسکتی ہے جسے کسی سطح پر بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت یا کارکنان کی تائید و توثیق حاصل نہیں۔ سعودی عرب کا شمار پاکستان کے نہایت قریبی اور بااعتماد برادر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جس کی حکومت اور عوام سے پاکستان کے تعلقات کو بانی چیئرمین عمران خان، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب جناب محمد بن سلمان کے مابین باہم احترام، اعتماد اور برادرانہ اخوت کا رشتہ قائم ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنان نہایت اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں کہ ہے کہ دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے مشترکہ کثیرالجہتی مفادات کے امین اور لائقِ تحسین ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف ماضی اور حال کیطرح مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے مابین قریبی اشتراک اور بھائی چارے کے فروغ کی خواہاں اور سعودی قیادت و عوام کی فلاح و ترقی کے حوالے سے نیک تمنّاؤں کے اظہار کے ساتھ اس ضمن میں بطور جماعت اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔
Keywords: Imran Khan's PTI has disowned MNA Sher Afzal Marwat after his statement of Saudi Arabia's involvement in regime change operation. PTI disowned Sher Afzal Khan Marwat and his statement.
Previous Post Next Post