حاجیوں کو گرمی سے بچانے کیلئے اہم ترین سہولت متعارف کروادی گئی - حج 2024

 

گرمیوں میں حاجیوں کیلئے اہم سہولت

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے گھر کی زیارت کرے ۔ حج کے دوران ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ حج کے دنوں کی تمام مشکلات برداشت کر کے اپنے رب کی خوشنودی حاصل کریں ۔ حج کے زائرین کی جو سب سے بڑی مشکل ہوتی ہے وہ میدان عرفات کی گرمی برداشت کرنا ہے ۔ شدید گرمی کی وجہ سے بہت سے حاجی افراد کی طبعیت خراب ہو جاتی ہے ۔ تاہم اب میدان عرفات کی شدید گرمی کا کنڑول اپنے ہاتھ میں حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے ۔


سعودی ایسوسی ایشن کی جانب سے حاجی افراد کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا گیا ۔ سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی ہوتی ہے تاہم اب سعودی عرب میں حج اور عمرہ چیریٹی ایسوسی ایشن نے مناسک حج کے دوران گرمی کی۔ شدت کو کم کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حج اور عمرہ زائرین کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے پورٹ ایبل کنڈیشنر بنایا گیا ہے ، پورٹ ایبل کنڈیشنر رواں سال میں حج اور عمرہ زائرین کے لئے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کی جانے والی سب سے خاص مصنوعات میں سے ایک ہے ۔


ایسوسی ایشن کے سی ای او انجینر ترکی الحتیرشی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ہمارا مقصد حج اور عمرہ زائرین کے معیاری اقدامات کرکے ان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انجینر ترکی الحتیرشی نے کہا کہ ایسوسی ایشن ہر سال اس بات کا خیال رکھتی ہے کہ ان کی مصنوعات سے حج اور عمرہ زائرین فائدہ اٹھائے ۔ پورٹیبل ائرکنڈیشنر میں تیز کولنگ ٹکنالوجی اور 360 ڈگری ایئر فلو کوریج موجود ہے اور پورٹیبل ائرکنڈیشنر صرف 4 گھنٹے چارج کرنے کے بعد 12 گھنٹے کولنگ کرتا یے ۔


انجینئر کا مزید کہنا تھا کہ ائیر کنڈیشنر میں ایک سمارٹ سسٹم موجود ہے جو ٹیمپریچر کو کنٹرول کرتا ہے ۔ مختلف موسموں کے لیے سسٹم میں مختلف موڈ شامل ہے جسے کولنگ اور ہیٹنگ سسٹم وغیرہ ۔ یہ سسٹم جاگنگ اور پیدل سفر کے دوران گردن پر مضبوطی سے قائم رہتا ہے ۔ اس پورٹ ایبل ائیر کنڈیشنر کو مکہ اور مدینہ سمیت دیگر مذہبی اور مقدس جگہوں پر بھی استمعال کیا جاسکتا ہے ۔

Previous Post Next Post