New Pakistani Currency Notes Designs

نئے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن


 پاکستان میں ہر 15 سے 20 برس بعد کرنسی نوٹس کی سیریز اور ڈیزائن تبدیل کیے جاتے ہیں۔ موجودہ کرنسی نوٹ سیریز اور ڈیزائن قریباً 15 سال پرانے ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی پاکستان نے نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اب جو کرنسی نوٹ جاری کیے جائیں گے ان کے ڈیزائن انتہائی منفرد ہوں گے اور یہ پاکستانی کرنسی نوٹس زیادہ رنگین اور سکیورٹی کے اعتبار سے زیادہ بہتر ہوں گے۔ نئی سیریز کے نئے ڈیزائن والے نوٹ جاری کرنے میں 2 سال کا عرصہ لگتا ہے۔ یعنی کے نئے نوٹ چھاپ کر مارکیٹوں میں بھیجنے میں دو سال لگ جاتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چند ماہ تک نئے کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائیں گے اور آئندہ 2 برس تک نئے نوٹ جاری ہوتے رہیں گے۔ اس دوران پرانے کرنسی نوٹ بند نہیں کیے جائیں گے۔ پرانے نوٹس معمول کے مطابق چلتے رہیں گے اور نئے نوٹس مارکیٹ میں مکمل متعارف کروائے جانے کے بعد پرانے نوٹس بند کرنے کا سلسلہ 2 سال بعد شروع ہوگا اور ماضی کی طرح یک دم نوٹ بند کرنے کی بجائے 2 سال کے عرصے میں نوٹ آہستہ آہستہ بند کیے جائیں گے۔ انٹرنیٹ پر نئے نوٹوں کی مجوزہ تصاویر گردش کر رہی ہیں جو آپ کے لیے نیچے دی گئیں ہیں۔ نئے کرنسی نوٹس کے مجوزہ ڈیزائن دیکھیں

















یہ تمام ڈیزائن مجوزہ ہیں اور فائنل نہیں ہیں۔ جب نئے نوٹ جاری ہوں گے تو سٹیٹ بینک کی جانب سے اصل نوٹوں کی تصاویر ٹی وی اور سوشل میڈیا پر نشر کر کے عوام کو آگہی دی جائے گی۔

Keywords:New Currency note Designs Pakistan, Pakistani Currency Note Designs, 1000 rupee bank note design, 10000 rupee Pakistani Currency note design,

Previous Post Next Post