Pakistani Cricketer Sarfaraz Ahmed Left Pakistan

 


پاکستان کے مایہ ناز کیپر اور بیسٹ مین سرفراز احمد کو لے کر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل یے۔ خبر یہ ہے کہ سرفراز احمد پاکستان کرکٹ بورڈ کی زیادتیوں سے دل برداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑ کر لندن شفٹ ہوگئے ہیں ۔
یہ خبر وائرل ہوتے ہی شائقین کرکٹ میں شدید مایوسی پھیل گئی تھی۔ سٹار کرکٹر سرفراز احمد تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ جب کہ پاکستان نے پہلی دفعہ سرفراز احمد کی قیادت میں چمپینز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ سرفراز احمد کرکٹ دنیا میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔


سرفراز احمد کے ملک چھوڑنے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ شائقین کرکٹ دعا کرنے لگے کہ یہ خبر جھوٹی ہو۔ اب سرفراز احمد کے قریبی ذرائع نے اس خبر کو جھوٹا قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان دنوں کرکٹر اپنی اہلیہ کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں اور ان کا بیٹا بھی لندن میں ہی زیر تعلیم ہے۔


قریبی خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمینس دینے کے باوجود بھی ٹیم میں سلیکٹ نے ہونے پر دل برداشتہ ہے۔ تاہم اب بھی سرفراز احمد پر امید ہیں وہ ماضی کی طرح ایک بار پھر سے ٹیم میں کم بیک کر یں گے ۔ 


پاکستانی شائقین نے اس خبر کے بعد سکون کا سانس لیا ہے اور ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ پر امید ہیں کہ سرفراز احمد ایک بار پھر سے بہت جلد ایکشن میں دیکھائی دے گے۔

Previous Post Next Post